ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر ایس ایس صرف ملک کے آئینی نظام پر حملہ کر رہا ہے،سیتارام یچوری نے سنگھ کے بیانات کونظم ونسق کے لیے خطرناک بتایا

آر ایس ایس صرف ملک کے آئینی نظام پر حملہ کر رہا ہے،سیتارام یچوری نے سنگھ کے بیانات کونظم ونسق کے لیے خطرناک بتایا

Sun, 04 Nov 2018 12:22:48    S.O. News Service

نئی دہلی4نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے آر ایس ایس کی طرف سے مسلسل آرہے بیانات کو ملک کے قانون کا نظام اورنظم ونسق اورامن کی بحالی کے لیے خطرہ بتایا ہے۔ یچوری نے آر ایس ایس لیڈروں کے مندر کی تعمیر کے بارے میں دیئے گئے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا ہے کہ آر ایس ایس کا یہ دکھاوا صرف ہے کہ اس آئین میں اعتماد ہے ۔ انہوں نے آر ایس ایس کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے ان بیانات کا ذکر کیا ہے جس میں مندر کی تعمیر کے لیے ضرورت پڑنے پر 1992 کی طرز پر تحریک کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ یچوری نے ٹویٹ کر کہا کہ اب یہ صاف ہو گیا ہے کہ آر ایس ایس کا مقصد صرف ملک کے آئینی نظام پر حملہ کرنا ہے۔ یہ بات آر ایس ایس کے ماضی کا جائزہ کرنے سے بھی ثابت ہو جاتی ہے۔ یچوری نے گزشتہ دنوں ممبئی میں بی جے پی صدر امت شاہ کی آر ایس ایس رہنماؤں کے ساتھ مندر معاملے کو لے کر ہوئی ملاقات سے منسلک میڈیا رپورٹس کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے ۔ 


Share: